الوقت - تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے عراق میں ایک بار پھر کیمیائی ہتھیار سے حملہ کیا۔
عراقی کردستان کے علاقے کے پيشمرگہ فورس کے کمانڈر ريبين روژبياني نے ہفتے کو بتایا کہ داعش نے مغربی موصل کے خازر علاقے میں پيشمرگہ فورس کے خلاف محدود کیمیائی ہتھیار استعمال کئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس حملے کی وجہ پيشمرگہ فورس کے بہت سے جوان سانس گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق، پيشمرگہ فورس اور رضاکار فورس، مسلح جھڑپ کو ختم کرنے کے لئے جمعے کی رات طوزخرماتو شہر میں اپنے محاذ سے پسپائی اختتیار کر لی تاکہ اس شہر میں جھڑپ رکنے کے معاہدے پر عمل ہو سکے۔
عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سینئر افسر محمود قوجا نے بتایا کہ پيشمرگہ فورس اور رضا کار فورس، طوزخرماتو شہر سے پوری طرح باہر نکل گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس شہر کی صورت معمول کے مطابق ہے۔