الوقت - شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ملک کے جنوبی صوبے سویدا میں بڑی مقدار میں اسرائیلی ساخت کے ہتھیاروں کو ضبط کیا گیا ہے۔
شامی فوجیوں نے بدھ کی صبح داعش کے قبضے والے علاقے کی طرف جانے والی گاڑی کو روک کر جب چیک کیا تو اس میں انہیں اسرائیلی ساخت کے ہتھیار برآمد ہوئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی صوبہ درعا سے باديہ علاقے کی طرف جا رہا تھی۔
ان ہتھیاروں میں بارودی سرنگیں، آر پی جی، بی 9 مارٹر اور دستی بم اور گولیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، شامی فوجیوں کی کارروائی میں گاڑی کا ڈرائیور مارا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں صوبہ سویدا کے حکام نے داعش کے قبضے والے علاقے کو جانے والی دواؤں کو ضبط کیا تھا۔