الوقت - دہشت گرد گروہ داعش نے مشرقی دمشق میں فائرنگ کے دوران ایک طیارے کو مار گرانے کے بعد اس کے پائلٹ کو زندہ اپنے قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔
داعش سے وابستہ ایک نیوز ایجنسی نے اس کی اطلاع دی۔ اعماق نیوز ایجنسی نے پائلٹ کا نام عظام عید بتایا جو حماۃ صوبے کا رہائشی ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ داعش کے جنگجوؤں نے عظام کے طیارے کو مار گرایا اور پیراشوٹ کی مدد سے جائے وقوعہ پر اترے عظام کو زندہ پکڑ لیا۔
اعماق کی جانب سے پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں ایک بہت بڑے ریگستانی میدان میں گرے طیارے کے جلے ہوئے باقیات کو دکھایا گیا جبکہ کچھ حصوں سے آگ کی لپٹیں اٹھتي نظر آ رہی تھیں۔
ویڈیو میں واضح طور پر فوجی وردی میں داعش کے کئی دہشت گردوں کو ملبے کے ارد گرد موجود دکھایا گیا ہے اور ہوائی جہاز پر شامی حکومت کے پرچم کی نشانی واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ شام کی حکومت کی جانب سے ابھی تک واقعے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔