الوقت - صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی موجودگی میں اتوار کو ایران کے یوم افواج کے پروگرام شروع ہوئے۔
یہ پروگرام اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) کے مزار کے قریب منعقد کئے گئے۔
دارالحکومت تہران میں یوم افواج کے پروگرام کی افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع سمیت فوج کے تمام اعلی افسر اور کمانڈر موجود تھے۔ اتوار کو منعقد ہونے والے پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے یوم افواج کے موقع پر منعقد پروگرام میں ایران میں موجود غیر ملکی نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر حسن روحانی نے کہا کہ ملک کی فوج پوری قوم سے متعلق ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی فوج ہر جارح کے ہاتھ کاٹ دے گی جو ایرانی قوم کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران علاقے میں پائدار امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی طاقت، پڑوسی اور اسلامی ممالک کے خلاف نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آج 17 اپریل کو ایران میں فوج دن منایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی آيت اللہ امام خمینی کے فرمان اور وصیت اور رہبر انقلاب اسلامی کی تدبیر سے ایران کی فوج، پوری ملت ایران کی فوج ہے۔ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اگر آج سامراجی طاقتیں، ایران کو للچائی ہوئی نظروں سے نہیں دیکھ سکتے تو یہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور اقتدار کی مرہون منت ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں 17 اپریل کو یوم افواج کے طور پر منایا جاتا ہے۔