الوقت - عراق کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سیکڑوں عراقی دانشوروں کا اغوا کر لیا ہے۔
امریکی فوجیوں نے ان دانشوروں کو 2006 تک ایک فوجی چھاونی میں رکھا اور اس کے بعد امریکا منتقل کر دیا۔ عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکا نے تقریبا 360 عراقی دانشوروں کا اغوا کر رکھا ہے۔ سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار الوطن نے اپنی ویب سایٹ پر ایک خبر کے ضمن میں لکھا کہ عراق کے سابق وزیر تعلیم و تربیت محمد تمیم نے اس روزنامے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں نے عراق پر غاصبانہ قبضے کے بعد 329 دانشوروں اور ایکی یونیورسٹی کے پروفیسر کا اغوا کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دانشور 2006 تک شمالی بغداد کے التاجی علاقے میں عراق کی سابق فوج کی ایک چھاونی میں رکھے گئے اور ممکنہ طور پر بیرون ملک مہاجرت کے پروگرام کے تحت ان کو امریکا منتقل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسی لئے مختلف شعبوں کے ماہرین کی کمی ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دانشوروں کے اغوا کا مسئلہ، داخلی مسائل اور مختلف مسائل میں عراقی حکومت کے گرفتار ہونے کے سبب فراموش کر دیا گیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے دیگر بہت سے دانشور ٹارگٹ کلنگ اور مذہبی اختلافات کے سبب ملک میں رہنے کو آمادہ نہیں ہیں اوریہی وجہ ہے کہ عراق کو ماہرانسانی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔