الوقت - صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے سنیچر کو ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے اسپتالوں میں نصرہ فرنٹ اور داعش کے دہشت گردوں کا علاج کرکے شام کی حکومت کے مخالفین کی حمایت کھل کر شروع کر دی ہے۔ نصرہ فرنٹ ایک زخمی دہشت گرد نے اسرائیلی ٹی وی رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ دنوں پہلے دمشق حکومت کے بیس مسلح مخالفین ایک دھماکے میں ہلاک اور تیس زخمیی ہوئے، انھیں میں سے ایک میں بھی تھا اور اسے علاج کے لئے اسرائیل پہنچایا گیا ہے۔
صیہونی ٹی وی چینل-1 کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ برسوں کے دوران شام کی حکومت کے مخالف مسلح گروہ کے ہزاروں زخمیوں کا اسرائیل کے موبائیل اور سرحدی شہروں میں موجود اسپتالوں میں علاج ہوا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کی جنگ کے طولانی ہونے کے سبب اسرائیل کے ہسپتالوں میں مسلح گروہوں کے زخمیوں کی صف لگی ہوئی ہے۔ صیہونی وزیر اعظم نے گزشتہ برس اپنے ایک سرحدی اسپتال میں داعش کے ایک زخمی دہشت گرد کی عیادت کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ اسرائیل اور شام میں سرگرم مسلح گروہوں کے موقف مشترک ہیں اس لئے اسرائیل، ان گروہوں کی حمایت کرتا تےہ اور اسے جاری رکھے گا۔
دوسری جانب امریکا کیا جانب سے شام میں القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کو ہتھیاروں کی مدد جاری ہے۔ اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی فوجی انفامیشن ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی انٹرنیٹ ویب سائٹFedBizGov۔org میں دو ایسے دستاویز موجود ہیں جن میں حمل و نقل کرنے والی کمپنیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امریکی نیوی کے حمل و نقل کے شعبے کی نمائندگی کرتے ہوئے رومانیہ سے دھماکہ خيز مواد اردن کی عقبہ بندرگاہ پہنچائیں۔
یہ دستاویز نومبر 2015 میں شائع ہوئے۔ ایک بحری جہاز رومانیہ سے دسمبر کے مہینے میں تقریبا ایک ہزار ٹن ہتھیار اور جنگی ساز و سامان لے کر ترکی کی فوجی جیٹی روانہ ہوا اور وہاں سے اردن کی عقبہ بندرگاہ روانہ ہوا۔ ایک اور بحری جہاز 2000 ٹن سے زیادہ ہتھیار اور جنگی ساز و سامان کے ساتھ مارچ کے آخری دونوں میں رمانیہ سے روانہ ہوا اور 4 اپریل کو عقبہ بندرگاہ پہنچا۔ ان ہتھیاروں کو نہ تو ترکی اور نہ ہی اردن استعمال کررہے ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ ہتھیار شام بھیجے جا رہے ہیں اور آزاد ذرائع کے مطابق، ان ہتھیاروں میں سے آدھے ہتھیار، براہ راست شام میں القاعدہ کے ہاتھ میں پہنچ رہے ہیں۔