الوقت - ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ امن عمل ملتوی ہو چکا ہے۔
عبد الباسط کا بیان پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کے دورہ ہندوستان کو لے کر ہوئے تنازعہ کے درمیان آیا ہے۔
ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات کے بارے میں پاکستان کا دورہ کرنے کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان تفتیشی ٹیم کا پٹھان کوٹ کا دورہ، بدلے کے تحت نہیں تھا۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پٹھان کوٹ کی تحقیقات کے لئے آئی ان کی ٹیم نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ یہی نہیں مسعود اظہر کو لے کر انھوں نے چین کے رخ کی بھی حمایت کی۔ ہندوستانی حکام کے مطابق عبدالباسط کا یہ بیان کئی طریقوں سے حیران کن ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے تھے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی حال ہی میں اچانک نواز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دینے لاہور پہنچے۔ اس کے بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ کسی دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان سے ٹیم ہندوستان گئي لیکن اچانک یہ سلسلہ اس بیان نے بدل دیا ہے۔
ہندوستان مسلسل کہتا رہا ہے کہ پاکستان کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو اسی لئے پٹھان کوٹ کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی کہ ہندوستان تفتیش کاروں کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دی جائے گی۔