الوقت - انڈین-امریکن مسلم کونسل نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ملک کا سب سے بڑا شہری ایوارڈ دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔
کونسل سے چیئرمین عمر ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم کو ملک کے سربراہ ہونے کے ناطے ان کے عہدے کو مطابق احترام دیئے جانے کی توقع کی جاتی ہے تاہم خادم حرمین شریفین کی دعوی کرنے والے والوں کی جانب سے نریندر مودی کو سعودی عرب کا سب سے بڑا شہری اعزاز دیا جانا، گجرات فسادات کے متاثرین کے منہ پر طمانچہ ہے اور یہ ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں اور دلتوں پر بڑھ رہے حملوں کے خطرہ سے بے اعتنائی کا اظہار بھی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حکومت اور ان کے حامی ایسے تخریبی ایجنڈے سے پر عمل پیرا ہیں جو ہندوستان کے آئین و قانون کے خلاف ہے۔ اس کے باوجود شاہان سعود کی مودی نوازی سمجھ سے بالاتر ہے۔