الوقت - امریکا کی ریاست ٹیکساس میں انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے مسلمانوں کے خلاف مسلح ریلی نکالی ہے۔
مسلح انتہا پسندوں کے گروہ نے ٹیکساس کے شہر جنوبی ڈیلس کی نیشنل آف اسلام مسجد کے سامنے اجتماع کیا لیکن ان مسلح افراد کی تعداد ان لوگوں کے مقابلے میں بہت کم تھی جو اسی دوران مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے تھے۔
مسلم مخالف انتہا پسندوں نے اپنے ہاتھوں میں بندوقیں اور امریکی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اسی دوران جنوبی ڈیلس کے سیکڑوں شہریوں نے جن میں زیادہ تر تعداد سفید فاموں کی تھی ، مارٹن لوتھر کنگ اسٹریٹ پر مسلم مخالف ریلی کے خلاف مظاہرے کئے۔
اس موقع پر بھاری تعداد میں پولیس فورس کو دونوں گروہوں کے درمیان تعینات کر دیا گیا تھا۔ مسلم مخالف ریلی میں شرکت کرنے والے تھوڑے ہی وقت بعد علاقے سے بھاگ نکلے جس کی وجہ سے کوئی تصادم نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ امریکی گوروں کے اینٹی ماسک گروپ نے حالیہ مہینوں کے دوران مسلمانوں کے خلاف مسلح ریلی نکالنا شروع کر دی ہیں لیکن امریکی پولیس اور سیکورٹی فورسز ان کو روکنے کے لئے کوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔