الوقت - پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے مبینہ ہندوستانی جاسوس کی گرفتاری کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں جبکہ یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال براہ راست یہ جاسوس استعمال کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ہفتے كلبھوشن یادو نامی شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی "را" کا کارکن ہے۔
مذکورہ شخص کو جنوبی بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پاکستانی فوج نے یادو کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے کہا کہ وہ ہندوستانی بحریہ کا ملازم ہے۔ ایکسپریس ٹريبون نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر کو بحث میں حصہ لینے کا جو میكنزم تھا اب وہ خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ جاریہ تنازعہ میں ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کا نام سامنے آیا ہے۔
اس میكنزم کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بحث ہونی تھی۔ کہا گیا ہے کہ سیکورٹی حکام کا یہ دعوی ہے کہ یادو کے اقبالیہ بیان سے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر کا کردار واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان میں تشدد میں "را" کا کردار ہے۔ پاکستان کے فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی یہ دعوی کیا تھا کہ یادو کو براہ راست اجیت ڈوبھال استعمال کر رہے تھے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈوبھال کے خلاف الزامات کے سنگین نتائج میں پاکستان اس بات کے لئے مجبور ہو گیا ہے کہ وہ این ایس اے کی سطح کے مذاکرات کے سلسلے میں نظر ثانی کرے جس پر گزشتہ سال اتفاق ہو گیا تھا۔ ان مذاکرات میں دہشت گردی جیسے مسائل پر غور کیا جا رہا تھا۔ ایک سیکورٹی افسر نے سوال کیا کہ کیا ایسے شخص سے براہ راست مذاکرات مناسب ہوگی جو براہ راست پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں شامل ہے؟ کہا گیا ہے کہ مشیر قومی سلامتی کے درمیان میكنزم اور مذاکرات اگر متاثر ہوتا ہے تو اس کے نتیجہ میں امن کوششیں یقینی متاثر ہو جائیں گی۔ ہندوستان نے یہ اعتراف کیا ہے کہ یادو ہندوستان بحریہ کا افسر ہے تاہم اس الزام کو مسترد کر دیا گیا ہے کہ اس کا حکومت سے کوئی تعلق ہے۔