الوقت - امریکی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ نے امریکی سفارتکاروں اور فوجی عملے کو کنبوں کو جنوبی ترکی سے نکل جارے کی ہدایت دی ہے۔
مذکورہ دونوں امریکی محکموں کے ایک بیان جاری کرکے ہدایت دی ہے کہ اڈانا میں امریکی قونصل خانے کور انچرلیک ائیربیس کے ساتھ ساتھ دو دیگر مقامات پر بھی موجود عملے کے اہل خانہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔
فوری طور پر نکلنے کے احکامات کا مطلب یہ ہے کہ ان افراد کی ديگر مقامات پر منتقلی کے سارے اخراجات امریکی حکومت ادا کرے گی۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فرمان میں اڈانا کے قونصل خانے کے عملے جبکہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انچرلیک، ازمیر اور مگلا میں تعینات عملے کو مخاطب کیا گیا ہے۔
حملوں کے پیش نظر امریکی شہریوں کو ترکی کے سفر سے بھی خبردار کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ یہ احکامات ایک ایسے وقت پر بھی جاری ہوئے کہ جب ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اپنے امریکی ہم منصب باراک اوباما کی جانب سے بلائی جانے والے جوہریی کانفرنس میں شرکت کے لئے واشنگٹن پہنچ رہے ہیں تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس سفر میں اوباما کی اردغان سے ملاقات نہیں ہوگي۔
محکمہ دفاع کے مطابق، ہمیں اندازہ ہے کہ اس اقدام سے ہمارے فوجیوں کے اہل خانہ کی زندگی متاثر ہوگی لیکن ان کی سلامتی ہمارے لئے مقدم ہے۔