الوقت - الجزائر کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر جاسوسی مشن کے دوران صحراء میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے 12 افراد کی موت ہو گئی اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ کل تمانراسیٹ علاقے میں ادرار اور ریگان شہروں کے درمیان ہیلی کاپٹر 'فنی خرابی ' کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگيا۔
الجزائر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بیان میں مشن کی وجوہات کی معلومات فراہم نہیں کی گئي ہے۔ الجزائر کے سیکورٹی فورس کی القاعدہ کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔