الوقت - یمن پر سعودی عرب کے جاری حملوں کی مخالفت میں دارالحکومت صنعا میں مظاہرے ہوئے۔
یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی برسی کے موقع پر دارالحکومت صنعا میں عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی ۔ یہ مظاہرہ صنعا کے كیڈٹ کالج کے قریب ایک میدان میں ہوا۔
اس مظاہرے میں شرکت کے لئے يمن کے باشندے مختلف شہروں سے آئے تھے۔ مظاہرین نے ایسے پلے كارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
مظاہرین یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثي اور یمن پر حملے کے دوران مارے گئے بچوں اور منہدم ہوئے بنیاد تنصیبات کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 مارچ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن پر چاروں جانب سے حملے شروع کر دیئے جن میں ہزاروں یمنی جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کا ہدف، فراری صدر ہادی منصور کو اقتدار میں لانا تھا لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود سعودی عرب یمن میں اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل نہ کر سکا جبکہ کے سعودی جارحیت کے خلاف یمنی عوام کے جدوجہد کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔