الوقت - داعش کے خلاف افغان فوجیوں کے آپریشن سے بوکھلائے اس تکفیری دہشت گرد گروہ کے دسیوں ارکان اپنے خاندان کے ہمراہ صوبہ كنڑ کی جانب فرار ہو رہے ہیں۔
ارنا کے مطابق، افغانستان کے مشرقی صوبہ كنڑ کے پولیس سربراہ جنرل عبد حبیب سید خیلی نے بتایا کہ صوبہ كنڑ کے مختلف اضلاع میں داعش سے تعلق رکھنے والے 85 خاندان مقیم ہیں۔ افغان فوجیوں کی صوبہ ننگرهار کے اچين ضلع میں کی گئی کارروائی کے بعد، یہ خاندان وہاں سے فرار کر گئے ہیں۔
صوبہ كنڑ کی پولیس کے کمانڈر نے کہا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ افغانستان میں داعش کا سرغنہ حافظ سعید بھی ان خاندانوں کے ساتھ كنڑ فرار کر گیا ہو۔ سید خیلی نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد، صوبہ كنڑ میں دہشت گردوں کو گروہ میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے امور میں روس کے خصوصی نمائندے ضمیر كابلوف نے بھی اپنے تازہ بیان میں اس بات کی جانب سے خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھ رہا ہے۔