الوقت - سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے شیعہ عالم دین شیخ حسین الراضی کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے سعودی عرب کے مذہبی رہنما اور عالم دین آیت اللہ شیخ حسین الراضی کو جنھوں نے کچھ دن پہلے حزب اللہ لبنان کی حمایت میں تقریر کی تھی، الاحساء سے گرفتار کر لیا۔
سعودی عرب کے سیکورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شیخ حسین الراضی نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ باقر النمر کی حمایت کی تھی اور مسجد کو منبر کو قانون کے خلاف استعمال کیا تھا۔ آیت اللہ شیخ حسین الراضی نے پیر کے روز کہا تھا کہ الاحساء پولیس نے ان پر با جماعت نماز پڑھانے اور مسجد میں خطبہ دینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ شیخ الراضی کو اس کے بعد گرفتار کیا گیا جب ان کا ایک ویڈیو جاری کیا گیا جس میں انھوں نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی تعریف کی تھی۔
آیت اللہ الراضی نے کہا تھا کہ حزب اللہ عربوں کی عزت دار اور سرفراز تنظیم ہے اور اس سے مسلمانوں اور عربوں کے سربلند ہوئے ہیں۔