الوقت - بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سلسلے وار بم دھماکوں کی وجہ سے لرز گئی۔
برسلز ایئرپورٹ پر منگل کی صبح دو بم دھماکے ہوئے اور ایک دھماکہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا۔ ان دھماکوں میں اب تک 28 افراد ہلاک اور 30 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر کے قریب میٹرو اسٹیشن میں بھی ایک بم دھماکہ ہونے کی خبر ہے۔ ایئر پورٹ پر یہ دھماکے خود کش حملے بتائے جا رہے ہیں۔
بم دھماکوں کے بعد ایئر پورٹ پر بھگدڑ مچ گئی۔ لوگوں کو ادھر ادھر بھاگتے دیکھا گیا۔ دھماکوں کے بعد برسلز ایئرپورٹ کو خالی کرا لیا گیا ہے اور اسے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں، ایئر پورٹ پر تمام طیاروں کی پروازوں اور لینڈنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ برسلز آنے والے جہازوں کو ڈائيورٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو ایئر پورٹ پر کئی اور بم ملے ہیں۔ فی الحال تمام لوگوں کو ایئر پورٹ سے محفوظ نکالا جا رہا ہے۔
دھماکے سے پہلے لوگوں نے فائرنگ کی آواز بھی سنی ہے۔ بیلجیئم انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ لوگ ایئرپورٹ نہ آئیں۔ دھماکوں کی وجہ ابھی تک پتا نہیں چل سکی ہے وہیں، ایئر پورٹ تک جانیں والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔