الوقت - انڈونیشیا کی فوج کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 13 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
وسطی انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس یمں سوار تمام 13 فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔ فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں 13 فوجی افسر سوار تھے اور شروعاتی رپورٹ کے مطابق تمام فوجی افسر ہلاک ہوئے تاہم ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہیلی کاپٹر اس مقام کر گر کر تباہ ہوا ہے جہاں حکومت مخالف مسلح افراد حکومت کے خلاف گوریلا کاروائیوں میں مصروف ہیں۔