الوقت - لیبیا کی فوج نے اس ملک کے ایک اسٹراٹیجک علاقے میں داعش کے بہت سے دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔
لیبیا کے خصوصی فوجی دستوں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بن غازی کے الحواری علاقے میں داعش کے بہت سے دہشت گردوں کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
ميلود الزوی نے کہا کہ داعش کے ان دہشت گردوں کو شہر بن غازی کے جنوب میں واقع ایک سیمنٹ فیکٹری کے قریب محاصرے میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ان کی جمعے کی رات شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد ان کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ ان جھڑپوں میں لیبیا کے تین فوجی زخمی ہوئے تھے۔