الوقت - افغانستان میں طالبان نے امریکی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ ہیلمند صوبہ کے شوال مندا علاقے میں امریکی ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا۔ طالبان کا یہ بھی دعوی ہے کہ ہیلی کاپٹر پر سوار تمام فوجی مارے گئے تاہم امریکی فوج نے طالبان کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ امریکی میڈیا میں یہ خبریں آئی ہیں کہ شروعاتی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر نے ہلمند صوبے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اور اس پر کوئي حملہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس واقعے میں کوئی فوجی ہلاک ہوا۔