ہندوستان کی ریاست احمدآباد کے دارالحکومت گجرات میں گزشتہ 5 سال کے دوران 1735 ہندوؤں نے حکومت سے مذہب تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔
الوقت - ہندوستان کی ریاست احمدآباد کے دارالحکومت گجرات میں گزشتہ 5 سال کے دوران 1735 ہندوؤں نے حکومت سے مذہب تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔
ریاست گجرات میں سیکڑوں ہندوؤں نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس بارے میں گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین نے اسمبلی میں بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1835 افراد نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اپنا مذہب تبدیل کرنے کے لئے حکومت سے درخواست کی ہے۔ اپنا مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ کرنے والوں میں 94 فیصد سے زیادہ ہندو ہیں۔ آنندی بین نے کہا کہ 1735 ہندوؤں نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جن میں سے 878 افراد کو مذہب تبدیل کرنے کی اجازت دی گئی۔ تبدیلی مذہب کے لئے گجرات کے جن علاقوں سے سب سے زیادہ درخواست آئی ہیں ان میں سورت، راجکوٹ، پوربندر، احمد آباد، جام نگر اور جونا گڑھ شامل ہیں۔
دوسری جانب گجرات دلت تنظیم کے سربراہ جینت مانكڑيا نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت صرف 1735 درخواست کی بات کہہ رہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تمام معاملات کو ریکارڈ پر نہیں لا رہی ہے۔ گجرات دلت تنظیم کے سربراہ نے دعوی کیا کہ ہندوؤں کی درخواست کے اعداد و شمار تقریبا پچاس ہزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چند سال پہلے جونا گڑھ میں تقریبا ایک لاکھ دلتوں نے بدھ مذہب قبول کیا تھا۔