الوقت - جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایکواڈور کے صدر رافیل كوريا نے ٹوئٹر پر کہا کہ طیارے میں 19 فوجیوں کے علاوہ دو پائلٹ اور ایک میکینک سوار تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پیراشوٹ کی پریکٹس کے لئے جا رہے تھے تبھی امیجن علاقے کے پاستجا صوبے میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
ایکواڈور کے صدر نے کہا کہ حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ یہ ایک المناک حادثہ ہے۔
ہوائی جہاز کے حادثے کا شکار ہونے کے علل و اسباب کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے۔