الوقت- حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو لبنانی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے حوالے سے سعودی عرب کے حالیہ بیان پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان ایک آذاد اور خود مختار ملک ہے اور وہ ائندہ بھی آذاد رہے گا اور کسی ملک کا دست نگر نہیں بنے گا۔
ان کا کہنا تھا ہم لبنانی عوام سے چاہتے ہیں کہ وہ آذاد اور سربلند رہیں اور اپنے اپ کو کسی ملک سے وابستہ نہ کریں ۔
شیخ نعیم قاسم نے یہ بات زور دیکر کہی کہ لبنان ،عرب امارات اور سعودی عرب کی طرح نہیں ہے کہ ہم کسی ملک کے تابع محض بننے کے مخالف ہیں۔ہم حق کے حامی ہیں اور جو باعزت اور با وقار زندگی گزارنا چاہتا ہے وہ ظلم نہیں سہتا۔
حزب اللہ کے اس سینیر رہنما کا کہنا تھا لبنان ایک مضبوط فوج کا حامل ایک قوی ملک ہے اوراس نے علاقے کی بڑی طاقتوں خاص کر اسرائیل کو جو لبنان سے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے لاچار کررکھا ہے۔ان کا مذید کہنا تھا سعودی عرب نے لبنان کے عوام کی توہین کی ہے اور اسے اسکی معافی مانگنی چاہیے ۔ہم سعودی عرب کی اسطرح توہیں نہیں کرتے جسطرح اس نے ہمارے عوام کی توہین کی ہے تاہم ہم اسکے یمن،شام اور عراق میں کی جانے والے اقدامات کے مخالف ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب نے اس بنیاد پر لبنان سے اپنے کئے گئے سمجھوتوں پر عمل درامد سے انکار کردیا ہے کہ لبنان نے سعودی پالیسیوں پر لبیک کہنے سے انکار دیا تھا۔