تیونس کے صدر نے یمن پرسعودی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کون ہے جو فوجی آپریشن کو شروع تو کرتا ہے لیکن اسے یہ پتہ نہیں ہے کہ وہ اس جنگ سے کیسے باہر نکلے گا۔تیونس کےصدر الباجی کاکہنا ہے کہ عرب ممالک کے پاس اپنے اندرونی بحرانوں پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں ہے ۔السبسی نے العربی جدید اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمن پر حملوں میں عرب ممالک کی شرکت اچھا اقدام نہیں ہے۔
.ان کا کہنا ہے کہ علاقہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہم نے اس صورت حال میں کیا کرنا ہے۔
یاد رہے تیونس اور الجزائر نے چند عرب ملکوں کے ساتھ ملکر یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ نہیں دیا تھا۔سعودی عرب نےیمن میں اپنے آلہ کار منصورہادی کو یمن میں واپس لانے کے لئے اس ملک پرگزشتہ کئی ماہ سے جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے