الوقت کی رپورٹ کے مطابق دوستی بس سروس لاہور سے دلی براستہ واہگہ بارڈر ہفتے میں تین بار چلتی ہے۔ بس سروس فروری 1999ء میں شروع کی گئی تھی جس میں بیٹھ کر اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان آئے تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کئی بار یہ سروس معطل کی گئی ہے۔