~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کمشیریوں کی ہلاکت کے خلاف چیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسمین ملک کی کال پر وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جب کہ بھارتی حکومت نے احتجاج کے خوف سے کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔ آسیہ اندرابی، ظفر اکبر بٹ سمیت دیگر حریت رہنماؤں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت پر سری نگر اور کپواڑا سمیت پورے کشمیر میں تجارتی مراکز، اسکول اور کالجز بند جب کہ سڑکیں ویران ہیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو کے باوجود سوپور اور پلوامہ کے اضلاع میں بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ مظاہرین اور قابض بھارتی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج اور پولیس نے بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر کے ایک خاتون سمیت 2 افراد کو جاں بحق کر دیا تھا۔