~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق کشمیری رہنما مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے، بھارت کے زیر کنٹرول کشمیری حکومت نے یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت پچاس حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیر مین سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماؤں نے کشمیر میں ہڑتال کی کال دی تھی انہوں نے قبول بٹ کی میت بھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا، محمد مقبول بٹ کو انیس سو چوراسی میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی اور انہیں جیل کے احاطے میں ہی دفنا دیا گیا ۔