~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیرِکنٹرول کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں کشمیریوں نے بھارت کے فوجی تسلط کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران مظاہرین اور حکومتی فورسز کے درمیان چھڑپیں بھی ہوئیں.
پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز پر پتھراؤ بھی کیا جس پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
خیال رہے کہ بھارت کے زیرِکنٹرول کشمیر میں ہونے والے مظاہرے پاکستان اورپاکستان کے زیر کنٹرول آزاد جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں 5 فروری کو منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے حوالے سے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 1948 میں اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کی جانے والی قرار داد نمبر 47 میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ کشمیر کے باشندے ووٹ کے ذریعے متنازع ہمالیائی خطے کی قسمت کا تعین کریں گے۔
تاہم اس قرار داد پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا جا سکا.