~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق ہیومین رائٹس واچ کی مشرق وسطی کے علاقے کی ڈائریکٹر سارا لیا وٹسن نے اس تنظیم کی چھے سو انسٹھ صفحات پر مشتمل دو ہزار پندرہ کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کی ایذا رسانی بدستور جاری ہے۔ انھوں نے اصلاحات پر عمل درآمد کے بارے میں بحرینی حکام کا دعوی بھی مسترد کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ بحرین میں جب تک سرگرم سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو جیل بھیجنے اور ان کو ایذا رسانی کا سلسلہ جاری ہے اور غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاتی نیز عدلیہ اور سیکورٹی نظام میں اصلاحات پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا، اس وقت تک اصلاحات کے بارے میں حکومت کی جانب سے کیا جانے والا دعوی ہرگز صحیح نہیں سمجھا جا سکتا۔
واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوام کے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جو اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، جمہوریت کی برقراری اور اقتدار سے آل خلیفہ خاندان کی کنارہ کشی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔