:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

تہران میں "حلقۂ احباب اردو" کا قیام

Thursday 21 January 2016
تہران میں "حلقۂ احباب اردو" کا قیام

ایران کے دارالحکومت تہران میں "حلقۂ احباب اردو، تہران" نے اپنی پہلی نشست کا انعقاد کیا۔ اس نشست کا موضوع " اردو ادب میں نعت کا مقام" تھا۔ نشست کا آغاز ڈاکٹر درانی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور اس کے بعد نعت پڑھی گئي۔ نعت کے بعد تہران یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کی استاد محترمہ ڈاکٹر وفا یزدان منش نے منتخب موضوع پر عمدہ اور علمی مقالہ پڑھا۔ نشست میں پاکستان کے معروف شاعر اور ای۔ سی۔ او۔ کے ثقافتی شعبے کے سربراہ جناب افتخار حسین عارف، تہران بلدیہ کے ایک اعلی عہدیدار جناب ڈاکٹر سید عبداللہ حسینی نے مذکورہ موضوع پرمفید اور معلوماتی تقریر کی۔ اس سے پہلے تہران یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے صدر جناب ڈاکٹر علی بیات نے "حقلۂ احباب اردو، تہران"کے قیام اور اس کی مجلس عاملہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق پروفیسر افتخار حسین عارف "حلقۂ احباب اردو، تہران" کے سرپرست ہوں گے اور ڈاکٹر علی بیات صدر ہوں گے۔ اس انجمن کے تین نائب صدور ڈاکٹر محمد کیومرثی(تہران یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سابق صدر)، ڈاکٹر محمد حسین تسبیحی اور سید مصطفی زیدی ہوں گے جبکہ ڈاکٹر راشد نقوی کو جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے منتخب کیا گيا ہے۔ ڈاکٹر وفا یزدان منش معاون جنرل سکریٹری، ڈاکٹر فرزانہ اعظم لطفی سکریٹری نشرو اشاعت، ڈاکٹر معصومہ غلامی معاون سکریٹری نشرو اشاعت اور ڈاکٹر علی کاووسی نژاد کو کوآرڈینیٹر چنا گيا ہے۔ اس نشست میں اعلان کیا گيا کہ حلقۂ احباب اردو کی طرف سے اردو ادب سے متعلق موضوع پر ماہانہ نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس نشست میں ریڈیو تہران کی اردو سروس سے وابستہ براڈکاسٹر ہاشم علی مغموم نے "حلقۂ احباب اردو، تہران" کے قیام کی مناسبت سے اپنی ایک نظم بھی پڑھی۔  پروگرام میں دیگر اہم شخصیات کے علاوہ ریڈیو تہران کی اردو ہندی سروس کے ڈائریکٹر قمر عباس اور ریڈیو تہران کے دو سابقہ ڈائریکٹووں ساجد رضوی اور اظفر کاظمی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ آخر میں "حلقۂ احباب اردو، تہران" کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر راشد نقوی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس نشست میں تہران میں مقیم ہندوستانی اور پاکستانی خواتین و حضرات کے علاوہ اردو دوست ایرانی  اور یونیورسٹی طلبہ بھی موجود تھے۔
 

ٹیگ :

اردو تہران حلقہ احباب

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے