الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے سنیچر کو بھی یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔
اس رپورٹ کے مطابق شہر زیحان کے ایک رہائشی علاقے پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم تیس عام شہری شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
اس سے پہلے سنیچر کی صبح سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے مختلف علاقوں پر نو سے زائد بار بمباری کی۔
سعودی اتحاد کے ان حملوں میں بہت سے عام شہری شہید اور زخمی ہو ئے ہیں۔
سعودی اتحاد کے طیاروں نے سنیچر کو صوبہ صنعا کے جنوب میں بلاد روس ضلع کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ صعدہ کے ساقین ضلع میں الخمیس بازار اور اس کے اطراف میں واقع کھیتوں پر دس مرتبہ بمباری کی جبکہ الجوف میں واقع الغیل نامی علاقے کو بھی تین بار بمباری کا نشانہ بنایا۔