~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد حکمراں جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ان کی صاحبزادی محبوبہ مفتی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا، لیکن محبوبہ مفتی نے والد کے چہارم تک حلف اٹھانے سے انکار کردیا .
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے قانون ساز مظفر حسین بیگ نے کہا کہ پیر تک حلف برداری کی تقریب نہیں ہوگی، جبکہ حکمراں جماعت نے گورنرراج کی حمایت میں خط نہیں لکھا۔
واضح رہے کہ حلف اٹھانے کے بعد محبوبہ مفتی ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی۔
محبوبہ مفتی نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1996 سے کیا اور 1999 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی، تاہم والد کے کانگریس سے الگ ہوکر علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کے فیصلے کا انہوں نے ساتھ دیا اور وہ بھی کانگریس سے علیحدہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ79سالہ مفتی محمد سعید 2 روز قبل نئی دہلی میں انتقال کرگئے تھے۔