الوقت كي رپورٹ كے مطابق ايران كے صدر ڈاكٹر حسن روحاني نے آج تہران ميں عراق كے صدر فواد معصوم كے ہمراہ ايك مشتركہ پريس كانفرنس ميں كہا كہ عراق ميں امن و سلامتي اور دہشتگردي كا مقابلہ كرنے كے لئے حكومت عراق كو جتني بھي مدد كي ضرورت ہو ايران اس كے لئے آمادہ ہے ۔ ايران كے صدر نے كہا كہ دنيا كے دوسرے كونے ميں عراق كے مستقبل كے بارے ميں ڈراؤنا خواب ديكھنے والوں كو سمجھ لينات چاہئےكہ عراقي قوم، ايك متحد قوم ہے اور وہ اس بات كو ہرگز برداشت نہيں كرے گي كہ كوئي آكر، اس قوم ميں اختلاف پيدا كرے يا عراق كي تقسيم كي باتيں كرے- ايران كے صدر ڈاكٹر حسن روحاني نے اسي طرح يمن كي ابتر صورت حال كے بارے ميں كہا كہ يمني عوام كي مظلوميت كي آواز اس وقت دنيا كے تمام باضمير افراد تك پہنچني چاہئے۔