الوقت کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اگر یمنی عوام کے دکھ درد کو اسی طرح محسوس نہ کیا جائے جس طرح دوسرے ممالک کے دکھ درد کو محسوس کیا جاتا ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ عالمی ریڈ کراس کے قوانین کا احترام نہیں کیا گیا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی عالمی سطح پر امداد رسانی کے سلسلے میں اہم کردار اور مؤثر آواز کی حامل ہے - انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقصد یمن کے مظلوم عوام کی مدد کرنا ہے اور عالمی ریڈ کراس کو اس سلسلے میں مدد کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے مظلوم عوام کیلئے کئی بار امدادی اشیاء کی ،کھیپ روانہ کی لیکن جارح سعودی عرب نے ایران کے ہوائی جہازوں کو یمن ایرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی۔