الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب کے دوسرے آپاچی ہیلی کاپٹر کے مار گرائے جانے اور دو پائلٹوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے جبکہ گرفتار ہونے والے پائلٹوں کے نام سلطان بن محمد الزھرانی اور عبداللہ الغامری ہیں۔
اس سے قبل بھی یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے نجران کے علاقے میں جارح سعودی عرب کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا- واضح رہے کہ یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی کے جنگی طیاروں کے حملوں سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ آل سعود کو اس جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔جبکہ تحریک انصاراللہ کے بانی سید بدرالدین الحوثی کے مقبرے کو نشانہ بنائے جانے سے بھی اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، یمنی عوام کے مقابلے میں ملنے والی شکست و ناکامی کی بناء پر تلملا اٹھی ہے جو اب مزاروں تک کو نشانہ بنا رہی ہے۔ آل سعود کی حکومت یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناکر ابتک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکی ہے اور رہائشی علاقوں، بنیادی تنصیبات، اسپتال اور ہوائی اڈّوں نیز مزاروں پر حملے، اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔