الوقت کی رپورٹ کے مطابق 773 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں ایک لاکھ 36 ہزار ووٹ غیر تصدیق شدہ قرار ، 256 ووٹ ڈبل کاسٹ، 373 ووٹ بغیر شناختی کارڈ کے ڈالے گئے جبکہ 6 ہزار ایک سو 23 ووٹ غیر تصدیق شدہ آئی ڈی کارڈ سے کاسٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نادرا کے ڈائریکٹر فرانزک لیبارٹری عامر حسین نے اپنا بیان قلمبند کروا کر رپورٹ پیش کی جس میں واضح کیا گیا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنز میں کاسٹ کیے جانے والے ووٹوں کے انگھوٹوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 93 ہزار پانچ سو ووٹوں کی تصدیق کی گئی جبکہ باقی ایک لاکھ 36 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔
این اے 122 میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تصدیق کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کے نمائندے شعیب صدیق نے کہا کہ سردار ایاز صادق سمیت دیگر وفاقی وزراء جو عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے انہیں اب استعفی دے دینا چاہیے ۔