الوقت کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مالدیپ کو خود مختاربرابری کے اصولوں پرعلاقائی تعاون کے ایک ماڈل، سارک کے پلیٹ فارم پر اپنی پوزیشن کومربوط کرنے کے لیے کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور دونوں ممالک عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دیں گے۔
پاکستان اور مالدیپ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے، جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کھیل، صحت، تعلیم اور نارکوٹکس کے حوالے سے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم دو روزہ دورے پر کل بدھ کو پاکستان پہنچےتھے۔
واضح رہے کہ صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم یا کسی بھی مالدیپ کے سربراہ کا 11 سال میں پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اس سے قبل مالدیپ کے صدر مامون عبدالقیوم نے 2004 کی سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔