الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خودکش حملہ آور نے کابل کے دارالامان روڈ پر اٹارنی جنرل کے دفتر کے ملازموں کی حامل ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے- اس حملے میں اٹارنی جنرل کے دفتر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا-
کابل میں ہونے والے اس خودکش حملے کی ذمہ داری، طالبان نے قبول کی ہے۔یہ دھماکہ آج ایسے میں ہوا ہے کہ جب قطر میں افغانستان کی حکومت اور طالبان کے مابین قیام امن کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں اور مذاکرات میں پاکستان کا وفد بھی شریک ہے۔