الوقت کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر وسیم اختر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے بیان کے خلاف جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے خلاف بیان اور ہندوستان سے مدد کی اپیل افسوس ناک ہے، وفاقی حکومت الطاف حسین کے بیان کا نوٹس لے اور انہیں اس قسم کے بیانات دینے سے روکے۔
گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے بھی الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین پاکستان کی فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنےکے بعد ہر چند کہ فوج سے معافی مانگی ہے لیکن یوں دکھائی دے رہا ہے کہ اس بار فوج اور سیاسی جماعتیں الطاف حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔