الوقت - امریکا کے ایک تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ایران کی سافٹ اور ہارڈ اسٹراٹیجی، ہوشیاری بھری اور گہری ہے اور اس ملک سے مقابلہ سخت ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکن انٹر پرائز تحقیقاتی مرکز نے ایران کی سافٹ طاقت کا جائزہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران سافٹ طاقت کے بارے میں کثیر الجہتی پہلو رکھتا ہے جس میں مطلوبہ نتائج تک پہنچنے کی کافی توانائی ہوتی ہے۔ اس تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ عراق میں ایران کی روش، اس ملک کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ہم آپ کے ساتھ ہیں، پر مبنی ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر، ایران کمزرو ممالک میں حزب اللہ کے نمونے سے استفادہ کرتے ہوئے ایسے اقدامات کرتا ہے کہ اس کے حریف یہ سمجھ جاتے ہیں کہ ایران کے نیابتی عناصر کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔
اس مرکز کی تحقیقات میں آیا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں پہلے سے ایرانی و اسلامی ثقافت کا کوئی وجود نہیں ہے، ایرانی حکام میڈیا کا استعمال کرکے اور سرمایہ کاری کرکے اپنی کامیابی کے راستے کو جاری رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ایران عالمی سطح پر ایک ہوشیار اور اہم کھلاڑی ہے اور اس کو کسی بھی سطح پر کم سمجھنا، اس کو امتیاز دینے کے معنی میں ہے۔