الوقت - شام کی فوج کے جنگی طیاروں نے مشرقی دمشق کے جوبر کے علاقے میں النصرہ فرنٹ کے اسنائپرز پر شدید بمباری کی۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقوں میں عمارتوں میں چھپے دہشت گردوں پر شدید بمباری کی۔
اسی طرح شام کے جنوبی علاقے درعا اور اس کے نواحی علاقوں میں فوج کے جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 20 دہشت گرد مارے گئے جبکہ النصرہ فرنٹ کا ہیڈکوارٹر بھی تباہ ہو گیا۔
شام کی فوج نے اسی طرح درعا میں النصرہ فرنٹ کے محاذوں، ان کے اڈوں اور ان جیلوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے دوران تین بكتربند گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
دوسری جانب شام کی فوج نے حماۃ شہر کے شمال میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران معردس شہر کو آزاد کرا لیا جس کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اس جھڑپ کے بعد فوج اور اس کی اتحادی فورسز کی پیش رفت جاری ہے۔ ادھر دہشت گرد گروہ داعش نے سیرین ڈیموکریٹک فورس پر الطبقہ شہر کے نواحی علاقے میں ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔