الوقت کی رپورٹ کےمطابق آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ تحصیل دتہ خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے دوران 16 دہشت گرد مارے گئے جن میں زیادہ تر غیرملکی تھے جبکہ وادی تیراہ میں 28 شدت پسند ہلاک کیے گئے۔
دوسری جانب وادی تیراہ میں جاں بحق ہونے والے کیپٹن قاسم کی نماز جنازہ کے موقع پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دی جائیں گی۔
پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف نے دھشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی بات ایسے میں کی ہے کہ اس ملک کے تجارتی اور صنعتی شہر کراچی اس وقت دھشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور آئے دن اس شہر میں اہم شخصیات کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور گذشتہ دو روز کے دوران کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر وحیدالرحمان اور پولیس کے ڈی ایس پی فتح محمد ٹارگٹ کلنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ کل سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور دستی بم پھینکاتاہم ایس ایس پی راؤ انوار بکتر بند گاڑی میں سوار ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔