الوقت - امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر تیار کی گئے دفاعی میزائلی سسٹم کی رونمائی کی ہے۔
اتوار کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اس دفاعی میزائل سسٹم کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اسرائیل پر حملہ کرنے کی کوشش کی اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنیامن نیتن یاہو کے مخالفین حزب اللہ کے سامنے ان کی ناکامی کے لئے اکثر ان پر تنقید کرتے رہے ہیں، اسی تناظر میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو متعدد قسم کے خطرات کا سامنا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے متوسط فاصلے کے میزائل سے مقابلہ کرنے کے لے اس نئے دفاعی میزائل سسٹم کو تیار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کئی بار حزب اللہ لبنان کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ صیہونی حکومت حزب اللہ کی شام میں موجودگی سے بھی کافی تشویش میں ہے۔