الوقت - عراقی فوج نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے دوسرے نمبر کے سرغنہ کو مار گرایا ہے۔
عراقی فوج نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اياد حامد الجميلي عرف ابو یحیی کہ جو داعش کا وزیر جنگ اور البغدادی کے بعد سب سے اہم کمانڈر تھا، سنيجر کو عراقی فوج کے فضائی حملے میں مارا گیا۔
عراقی فضائیہ نے سنیچر کو صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع القائم شہر میں ایک کارروائی میں ابو یحیی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراقی فضائیہ کے ہوائی حملے میں داعش کے ہلاک ہونے والے کمانڈروں میں ترکی جمال دیلمی عرف ابو ہاجر اور سالم مظفر العجمی عرف ابو خطاب بھی شامل ہیں۔
عراقی فوج نے ملک میں داعش کا گڑھ مانے جانے والے موصل میں فوجی مہم شروع ہوئی ہے، جو اپنے آخری مرحلے میں ہے۔
اس مہم میں موصل کے بیشتر علاقے آزاد کرائے جا چکے ہیں اور شہر کے مغربی حصے میں جو اب بھی داعش کے قبضے میں ہے، شدید لڑائی جاری ہے۔