الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پاکستان کی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ ہونے والے حملوں اوربمباری سے طالبان کے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ گزشتہ روز بھی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان سے دھشتگردی اور دھشتگردوں کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک دھشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔