الوقت - یمنی فوجیوں اور رضاکار فورس نے ملک کے تعز اور الجوف صوبوں میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ 7 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یمن کے المسيرۃ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کو یمنی فوجیوں اور رضا کار فورس نے ملک کے جنوبی علاقوں میں 7 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بدھ کو ہی یمنی فوج نے سعودی عرب کے عسیر صوبے میں سعودی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 برسوں سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں ملک یمن پر شدید بمباری کر رہے ہیں اور ان ممالک نے یمن کا محاصرے کر رکھا ہے، اس کے باوجود، یمن نے اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ کرتے ہوئے ریاض تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تیار کر لئے ہیں۔
سعودی عرب یمن کے سابق اور مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں پہنچانا چاہتا ہے لیکن دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہو جانے کے باوجود سعودی عرب یمن میں اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔