الوقت - پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات یا سعودی اتحاد کی کمان قبول کرنے سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات میں کہا کہ سابق فوجی سربراہ راحیل شریف کی قیادت میں اسلامی ممالک کا اتحاد کبھی بھی ایران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے سمندروں خاص طور پر گوادر اور چابہار بندرگاہوں کی حفاظت کے سلسلے میں ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس بارے میں ہمارے مشترکہ پروگرام ہیں۔
جنرل باجوہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات اتنے مضبوط ہیں کہ ان پر دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات یا سعودی عرب میں کسی مہم کی ذمہ داری قبول کرنے سے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
پاکستان میں دفاعی امور کے ماہر امجد شعیب نے اس سلسلے میں کہا کہ راولپنڈی میں فوجی ہیڈکواٹر نے فوج اور اسلامی ممالک کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے ایران، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کی حصولی اور دہشت گردی سے جدوجہد کے لئے ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کی جائے گی تاکہ کسی طرح کی غلط فہمی پیدا نہ ہو ۔ شعیب نے کہا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔