الوقت - منگل کے روز صبح ایک مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد وائٹ ہاؤس کو سیل کر دیا گیا۔
امریکی خفیہ سروس نے یہاں سیکورٹی بڑھا دی۔ اس دوران صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے اندر ہی تھے۔ امریکی خفیہ سروس نے بتایا کہ ایک مشتبہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے دعوی کیا تھا کہ اس کے پاس بم ہے۔
جب مشتبہ پیکٹ ملنے کی اطلاع ملی، تب ڈونالڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس وائٹ ہاؤس کے اندر ہی تھے۔
بم کی اطلاع ملنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں موجود رپورٹرز کو پریس روم میں لاک کر دیا گیا۔ شمالی حیاط کو خالی کر دیا گیا تاکہ اسنائپرز سرچ آپریشن کر سکیں۔
صبح تقریبا 11 بجے خفیہ اہلکاروں نے واضح کیا کہ وہ ایک مشتبہ پیکٹ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
پریس بریفنگ روم میں موجود میڈیا گروپ کو کمرے کے باہر نہ جانے کی ہدایت دی گئی۔ عمارت کے چاروں طرف سڑکوں کو بھی بلاک کر دیا۔
سرچنگ اور انویسٹی گیشن کے دوران صدر اور نائب صدر نے اپنے معمولات کے کام جاری رکھے تھے۔
ون امریکہ نیوز چینل کے رپورٹر ٹرے ينگسٹ نے کہا کہ ایک خفیہ ایجنٹ نے مجھے بتایا کہ ایک شخص وائٹ ہاؤس پہنچا اور بم ہونے کا دعوی کیا۔ اس کے بعد اس شخص کو ایجنسی نے گرفتار کر لیا۔