الوقت - رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان اب ایک علاقائی طاقت میں تبدیل ہو چکی ہے اور صیہونی حکومت زوال کے قریب ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے کمانڈر سید یحیی رحیم صفوی نے اتوار کو ایک پروگرام میں کہا کہ گزشتہ 28 برسوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے سب سے محفوظ اور پرامن ممالک میں رہا ہے، کہا کہ شہیدوں نے مزاحمت کی افکار و نظریات کی بنیاد رکھنے کے علاوہ ایران میں سیکورٹی بھی فراہم کی ہے۔
رحیم صفوی نے تاکید کی کہ دشمنوں نے دفاع مقدس کے آٹھ سالہ دور میں اسلامی نظام کی سرنگونی، ایران کی تقسیم، انسانی اور اقتصادی ذرائع کو ختم کرنے اور اسلامی انقلاب کی برآمد کو روکنے کے مقصد سے ایران کے ساتھ جنگ شروع کی اور شہداء نے بھی ان اہداف سے مقابلے کے لئے میدان جنگ کا رخ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شام کے بحران کو چھ سال سے زیادہ کا عرصہ ہو رہا ہے اور امریکہ، سعودی عرب اور قطر نو لاکھ سے زیادہ دہشت گردوں کو شام بھیج کر مزاحمت کے مرکز کے مقابلے میں ذرا بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علاقے میں امریکی سازشوں کے مقابلے میں مزاحمت کا مرکز مضبوط ہے، کہا کہ عراق اور افغان جنگ میں امریکہ کے پانچ ہزار سے زائد فوجی ہلاک اور 15 ہزار زخمی ہوئے جبکہ اس کا لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا۔