الوقت - یورپ میں نیٹو کے کمانڈر نے لندن حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی براعظم دنیا کے سب سے خطرناک علاقوں میں سے ایک ہے۔
جمعرات کو امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے اجلاس میں كورٹس اسكاپوروتی نے کہا کہ آج یورپ میں ہمیں جتنے خطرات کا سامنا ہے، وہ دنیا میں کسی بھی علاقے سے سب سے زیادہ ہیں۔
یورپ میں نیٹو کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ لندن میں ہونے والا حالیہ دہشت گردانہ حملہ، یورپ کے پیچیدہ حالات کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج یورپ کو دو چیلنجوں کا سامنا ہے، پہلا چیلنج یہ کہ شام اور مشرق وسطی کے دیگر علاقوں میں تشدد میں ملوث دہشت گرد یورپی ممالک کی جانب لوٹ رہے ہیں، دوسرا چیلنج داعش کے وہ عناصر ہیں جو یورپی ممالک میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کو لندن میں حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور تقریبا 40 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
یورپی ممالک دہشت گردی کو لے کر ایسی صورت میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں جب شام اور عراق میں ان ممالک نے دہشت گردی کی کھل کر حمایت کی اور یمن کے خلاف سعودی حملوں کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔