الوقت - کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز نے اسلاموفوبیا سے مقابلے کا ایک بل منظور کیا ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز نے جمعرات کو ملک کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حمایت یافتہ اس بل کو منظور کرتے ہوئے کینیڈین حکومت سے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کی مختلف اشکال جیسے مذہبی امتیاز، نفرت اور سسٹمیٹک قوم پرستی سے مقابلے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے ۔
اسی طرح کینیڈا ہاؤس آف کامنز نے ملک کی حکومت سے کہا ہے کہ اسلام کے خلاف جاری تبلیغات کو روکے اور اسلام مخالف سرگرمیوں کی مذمت کرے۔
اس بل کے مطابق، کینیڈین حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذہبی امتیاز اور اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرے اور سسٹمیٹک قوم پرستی پر لگام لگائے ۔
غور طلب ہے کہ کینیڈا سمیت مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا عروج پر ہے اور حالیہ دنوں میں مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر نفرت اور نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔